2015ورلڈکپ میں محمد حفیظ شامل ہیں، جو اوپنگ کے ساتھ ساتھ باو ¿لنگ بھی کراسکتے ہیں لیکن پابندی کی وجہ سے اس ورلڈ کپ میں وہ باﺅلنگ نہیں کراسکیں گے۔ورلڈ کپ 1992 میں لیگ اسپنر مشتاق احمد ٹیم کا حصہ تھے جبکہ ورلڈکپ 2015میں لیگ اسپنر کے فرائض شاہد آفریدی کے سپرد ہیں۔ورلڈ کپ 1992 میں مڈل آرڈر بیٹسمین انضمام الحق تھے جس کا تعلق ملتان سے ہے اور ایک مرتبہ پھر 2015 ورلڈ کپ میں سہیب مقصود مڈل آرڈر بیٹسمین ہے، جن کا تعلق بھی ملتان سے ہے۔تاریخی ورلڈ کپ 1992 میں ایگریسو مڈل آرڈر بیٹسمین کے طور پر سلیم ملک تھے، جن کا تعلق لاہور سے تھا، ایک مرتبہ پھر ورلڈکپ 2015 میں ایگریسو مڈل آرڈر 
بیٹسمین عمر اکمل ٹیم کا حصہ ہیں، جن کا تعلق بھی لاہور سے ہے۔ورلڈ کپ 1992 میں اوپنگ بیٹسمین رمیز راجہ تھے جس کا تعلق لاہور سے تھا، ایک مرتبہ پھر 2015ورلڈکپ میں احمد شہزاد ٹیم کا حصہ ہیں، جن کا تعلق بھی لاہور سے ہے۔ورلڈ کپ 1992 میں کراچی سے تعلق رکھنے والے معین خان بطور وکٹ کیپر تھے، اس دفعہ ورلڈ کپ 2015 میں سرفراز احمد وکٹ کیپر ہیں، جن کا تعلق بھی کراچی سے ہے۔ورلڈ کپ 1992 میں ایکسپیرینس مڈل آرڈر بیٹسمین جاوید میانداد تھے، جن کا تعلق کراچی سے ہے، ایک مرتبہ پھر ورلڈکپ 2015 میں یونس خان مڈل آرڈر بیٹسمین کے طور پر کھیلیں گے،جن کا تعلق بھی کراچی سے ہے۔ورلڈکپ 1992 میں فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم تھے جو بائیں ہاتھ سے باﺅلنگ کراتے تھے، ایک مرتبہ پھر 2015ورلڈکپ میں محمد عرفان فاسٹ باﺅلر کے طور پر ٹیم میں شامل ہیں، محمد عرفان وسیم اکرم کی طرح باﺅلنگ کرائیں گے


0 comments:
Post a Comment